پارکو رواں سال خلیفہ کوسٹل آئل ریفائنری پر کام کا آغاز کرے گی

پارکو رواں سال خلیفہ کوسٹل آئل ریفائنری پر کام کا آغاز کرے گی

  

اسلام آباد( آن لائن ) پاک ارب ریفائنری کمپنی ( پارکو) رواں سال اربوں ڈالر مالیت کے منصوبے خلیفہ کوسٹل آئیل ریفائنری پر کام کا آغاز کرے گی۔ منصوبہ کو پانچ سال کی مدت میں مکمل کیا جائے گا جس سے پیٹرولیم کے شعبہ کی ترقی اور تیل کی ملکی ضروریات کو پوری کرنے میں مدد ملے گی۔ وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل کے حکام کا کہنا ہے کہ منصوبے سے یومیہ 2لاکھ 50ہزار بیرل تیل صاف کیاجائے گا جبکہ ریفائنری کی سالانہ استعداد 13ملین ٹن ہوگی۔ اس وقت ملکی ضروریات پوری کرنے کیلئے 70فیصد تیل درآمد کیا جاتا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ منصوبہ ہزار ایکڑ پر تعمیر کیاجائے گا جس پر پانچ ارب ڈالر لاگت آئے گی ( ر ا ش د )#/s#

مزید :

کامرس -