کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی‘ اندیکس130پوائنٹس بڑھ گیا

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز تیزی‘ اندیکس130پوائنٹس بڑھ گیا

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہونے والے کاروبار میں سرمایہ کاروں کو بھر پور فائدہ ہوا ہے جس کی اہم ترین وجہ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 130 پوائنٹس کا اضافہ ہے۔تفصیلات کے مطابق منگل کے روز کے ایس ای 100 انڈیکس 130 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 39 ہزار 147 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں آج 11 کروڑ 25 لاکھ 77 ہزار 120 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مارکیٹنگ ویلیو 9 ارب 19 کروڑ 70 لاکھ 14 ہزار 173 روپے رہی۔ گزشتہ روز مجموعی طور پر 336 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 152 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ 163 کمپنیوں کے ریٹس میں کمی واقع ہوئی ہے اور 21 کمپنیوں کی مارکیٹ ویلیو میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

مزید :

کامرس -