منگلا ہائیڈ پاور سٹیشن کے یونٹ نمبر 1اور 2سے بجلی کی پیداوار شروع کر دی گئی

منگلا ہائیڈ پاور سٹیشن کے یونٹ نمبر 1اور 2سے بجلی کی پیداوار شروع کر دی گئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور(کامرس ڈیسک)منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن کے یونٹ نمبر2 میں ایک خراب والو کی مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد ٹنل نمبر1 جو مذکورہ کام کی وجہ سے بند تھی ، اُسے دوبارہ پانی سے بھر دیا گیا ہے اور گزشتہ سہ پہر یونٹ نمبر ایک اور دو سے بجلی کی پیداوار شروع کر دی گئی ہے ۔ ٹنل نمبر ایک ، کولنگ واٹر سسٹم کے خراب والو کی مرمت کے سلسلے میں 23 جولائی کی رات کو بند کی گئی تھی ۔ تاہم اِس دوران پانی کی دستیابی کے مطابق بجلی پیدا کرنے کے دیگر یونٹس آپریشنل تھے، لیکن یونٹ نمبر ایک اور دو بند ہونے کی وجہ سے 132 کلو وولٹ سسٹم کی جانب بجلی کا بہاؤ کم تھا ۔ آج سہ پہر یونٹ نمبرایک اور دوآپریشنل ہونے کے بعد اب حالات معمول پر ہیں اور ارسا کے انڈنٹ کے مطابق دستیاب پانی کے ذریعے منگلا ہائیڈل پاور سٹیشن سے بجلی پیدا کرکے قومی نظام کو فراہم کی جارہی ہے ۔

مزید :

کامرس -