چینی صنعتکاروں کی چونیاں میں دو ہزار ایکڑ پر مشتمل انڈسٹریل پارک میں سرمایہ کاری کرنا خوش آئند ہے‘ پیاف

چینی صنعتکاروں کی چونیاں میں دو ہزار ایکڑ پر مشتمل انڈسٹریل پارک میں سرمایہ ...

  

لاہور ( این این آئی) پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ایشنز فرنٹ (پیاف) نے کہا ہے کہ چینی صنعتکاروں کی چونیاں میں دو ہزار ایکڑ پر مشتمل انڈسٹریل پارک میں سرمایہ کاری کرنا خوش آئند ہے ۔چیئر مین پیاف عرفان اقبال شیخ ،سینئر وائس چیئر مین پیاف تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین پیاف خواجہ شاہ زیب اکرم کے ہمراہ ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ 20 ارب روپے کی سرمایہ کاری کا معاہدہ ملکی صنعت کے لئے خوش آئند ہے اس سے نجی شعبہ میں سرمایہ کاری بڑھے گی اور چیف منسٹر پنجاب شہباز شریف کے صنعتی ترقی کے وژن کی تکمیل کو بھرپور سپورٹ ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ترقیاتی تعاون و سرمایہ کاری کے حوالے سے چین کا کردار بہت اہم ہے اور بزنس کمیونٹی اس کردار کو اہمیت کی نظر سے دیکھتی ہے۔ عرفان اقبال شیخ نے کہا کہ لارج انڈسٹریل اسٹیٹس کے ساتھ ساتھ سمال سکیل اور کاٹیج انڈسٹری کے لئے بھی علیحدہ انڈسٹریل اسٹیٹس بنائے جائیں۔

سینئر وائس چیئر مین پیاف تنویر احمد صوفی اور وائس چیئر مین پیاف خواجہ شاہ زیب اکرم نے کہا کہ نئے انڈسٹریل اسٹیٹس کے ساتھ ساتھ بند اوربیمار یونٹس کے revival کیلئے بھی کوشیشیں کی جائیں اور ان کی بحالی کی وجوہات پر کام کیا جائے تاکہ ان کو بھی چالو کیا جا سکے تاکہ صنعتی استعداد کار میں اضافی ممکن ہو سکے۔

مزید :

کامرس -