عمران خان کو نواز شہاز فوبیا ہو چکا ہے،خواجہ عمران ندیر

عمران خان کو نواز شہاز فوبیا ہو چکا ہے،خواجہ عمران ندیر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) لاہور کے جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیرنے کہا ہے کہ عمران خان کو نواز شہاز فوبیا ہو چکا ہے، صرف پنجاب کے نئے الیکشن کمیشن ممبر پر ہی اعتراض کیوں؟پی ٹی آئی کی سیاست کشمیر الیکشن نتائج کے بعد اب بند گلی میں داخل ہو چکی ہے،2018ء کے عام انتخابات میں نظر نہیں آئے گی،آئین پاکستان سے نا بلد عمران خان کو چاہیے کہ وہ ملکی آئین کو پڑھیں ان کی خواہشات کے مطابق ریاست کو نہیں چلایا جا سکتا۔ قائداعظم نے کشمیر کوپاکستان کی شہ رگ قراردیا تھا۔

،اس کے بغیرپاکستان نامکمل ہے ان خیالات کا اظہارگزشتہ روز انہوں نے لاہور پارٹی کے مرکزی دفتر میں مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کو کشمیر میں بھی اپنی منفی اور انتشار کی سیاست کی وجہ سے بد ترین شکست ہوئی اس کے باوجود انہوں نے اس سے کوئی سبق نہیں سیکھا۔انہوں نے کہا کہ اگر وہ اسی انداز میں سیاست کرتے رہے تو 2018ء کے عام انتخابات کے موقع پر وہ اپنے ووٹرز کو دور بین کے ذریعے تلاش کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت گردی کے خلاف عالمی فورم اور سفارتی سطح پرآواز اٹھائے گا۔