ٹولنٹن مارکیٹ کی حالت زار کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع

ٹولنٹن مارکیٹ کی حالت زار کے حوالے سے تحریک التواء اسمبلی میں جمع

  

لاہور(لیڈی رپورٹر ) تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق صو بائی دارالحکومت کے سب سے بڑے تھو ک بازار ٹولنٹن مارکیٹ کا باوا آدم ہی نرالا ہے جہاں کو ئی قانو ن نہیں۔

نہ ضابطہ اخلاق، مردہ مرغیو ں کے گو شت کی فروخت معمو ل بن چکی ہے۔ چکن کے نام پر شہریوں میں بیماریاں فروخت کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔دوسری جانب ٹو لنٹن مارکیٹ ضلعی حکو مت کی عدم تو جہی کے باعث مسائل سے دوچار ہے جہاں پر جابجا بکھری گندگی ،اٹھنے والے تعفن اور تجاوزات کی بھر مار نے جہاں مارکیٹ کے حسن کو تباہ حال بنا رکھا ہے وہیں خریداری کیلئے آنے والے بیوپاریوں اور رہائشیوں کو شد ید مشکلات اور مسائل کا سامنا ہے

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -