ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن آج سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کریگی

ٹیکنیکل ڈرافٹسمین فیڈریشن آج سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاج کریگی

  

لاہور(پ ر)حکومت کی طرف سے ٹیکنیکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کا نوٹیفکیشن جاری نہ کرنے پر آ ل پاکستان ٹیکنیکل ڈرافسٹمین فیڈ ریشن پنجاب کے صوبائی صدر رانا علی اصغر،صوبائی جنرل سیکرٹری محمود مختار چشتی، لاہور ڈویژن کے صدر محمد معصوم ،آفتاب احمد بخاری سینئر نائب صدر ، میاں بشارت حسین جنرل سیکرٹری نے دوبارہ تحریک چلانے کا اعلان کر دیا ہے آج سول سیکرٹریٹ کے سامنے پر امن احتجاج کیا جائے گا اگر حکومت کی طرف سے ٹیکنیکل سٹاف کے سکیل کلیریکل سٹاف کی اپ گریڈیشن کے برابرنہ کیے گئے تو 10اگستکو دوبارہ صبح 9بجے سول سیکر ٹریٹ کے سامنے دھرنا شروع ہو گا جو اپ گریڈیشن کے نوٹیفیکشن تک جاری رہے گا ۔یا در ہے حکومت نے 2007 ؁ اور 2016 ؁ میں کلیریکل پوسٹوں کے تو سکیل اپ گریڈکر دیے لیکن ٹیکنیکل سٹاف کی پوسٹوں کو اپ گریڈ نہیں کیا گیا ۔ جس کی وجہ سے ایک ہی دفترمیں ایک جیسے سکیلوں میں کام کرنے والے ٹیکنیکل سٹاف کے اہلکار نہ صرف اپنے ساتھیوں سے بلکے کلیریکل کے جونئیر ساتھیوں سے بھی سکیلو ں میں بہت پیچھے چلے گئے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -