اوپن مارکیٹ میں سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے باہر

اوپن مارکیٹ میں سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے باہر

  

لا ہور (جنر ل ر پو رٹر ) اوپن مارکیٹ میں فروخت ہونے والی سبزیاں اور پھل عوام کی پہنچ سے دور ۔ ٹماٹر100 روپے، کریلے80، بھنڈی120 اور ٹینڈے 100 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔تفصیلا ت کے مطا بق مغلپورہ اوپن مارکیٹ میں آلو 30 ، پیاز 20، ٹماٹر 100، پھول گوبھی 80، بند گوبھی 80 ، شملہ مرچ 80 ، بینگن 50، کدو 50، کھیرا 80 ، لہسن 280، ادرک80، لیموں 120، اروی 60، بھنڈی 120، پالک 40 اور ٹینڈے 100 روپے فی کلو میں فروخت ہورہے ہیں۔ آم 100، سیب 120، انار 200، انگور ایک 170اور ا?لو بخارہ 200 روپے فی کلو جبکہ کیلا 100 روپے فی درجن میں فروخت ہورہا ہے۔خریداروں کا کہنا ہے کہ عام مارکیٹ میں سبزیاں ڈیڑھ سے دوگنا قیمت پر فروخت کی جا رہی ہیں، ضلعی انتظامیہ عام مارکیٹ میں گراں فروشی کا نوٹس لے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -