کشمیر الیکشن میں کامیابی ،این اے 124میں مسلم لیگ(ن) کی اظہار تشکر تقریب

کشمیر الیکشن میں کامیابی ،این اے 124میں مسلم لیگ(ن) کی اظہار تشکر تقریب

  

لاہور (خبر نگار) کشمیر الیکشن میں شاندار کامیابی پر این اے 124داروغہ والا میں مسلم لیگ(ن) کے مرکزی دفتر میں مسلم لیگی رہنما و ممبر قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر، خرم روحیل اصغر صدر یوتھ ونگ لاہور کی ہدایت پر, PP-146 PP-145 کے لیگی چیئرمینوں نے پُروقار تقریب کا اہتمام کیا اور کیک کاٹا۔ شیخ روحیل اصغر اور خرم روحیل اصغر نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے خلاف ہونے والی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں موجودہ حکومت اپنے منشور پر عمل کر رہی ہے اور عوام نے مسلم لیگ (ن) کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

دھرنے دینے والوں کو ناکامی کے علاوہ کچھ نہیں مل سکا۔ وزیراعظم نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کو آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ (ن) کی شاندار کامیابی پر مبارک پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظیم الشان کامیابی مسلم لیگ (ن) کا اعزاز ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -