کشمیر ی عوام نے ہندوستانی تسلط مسترد کر دیا،عابد حسین صدیقی

کشمیر ی عوام نے ہندوستانی تسلط مسترد کر دیا،عابد حسین صدیقی

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام نے ہندوستانی تسلط کو مسترد کر دیا ہے۔ بھارت کی انتہا پسند حکومت کشمیر کی آزادی اور حق خودارادیت کی تحریک کومزید دبانہیں سکتی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی بدمعاشیوں پر پردہ نہ ڈالے، آزادی کی تڑپ ہر کشمیری کے دل میں موجزن ہے۔

، بھارت نے بندوق کے زور پر کشمیریوں کے حق خود ارادیت کوروک رکھا ہے جس کے خلافعالمی سطح پر آواز بلند ہونا شروع ہوگئی ہے۔ انہوں نے حکومت پاکستان کی خارجہ پالیسی کو ہدفتنقید بناتے ہوئے کہا کہ پاکستانی حکومت عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرنے میں ناکام ہو گئی ہے جس حکومت کے پاس مستقل وزیر خارجہ نہیں وہ عالمی سطح پر خارجہ امور کو کیا چلائے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -