مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈاعوام کی ترقی اور خوشخالی ہے،میاں عرفان

مسلم لیگ(ن) کا ایجنڈاعوام کی ترقی اور خوشخالی ہے،میاں عرفان

  

لاہور( پ ر)مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہمسلم لیگ (ن) کا ایجنڈا عوام کی ترقی و خوشحالی ہے ، موجودہ قومی قیادت درست سمت میں نیک نیت کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ،پاکستان کے عوام بخوبی جانتے ہیں ملک کو ایٹمی قوت بنانے والے میاں محمدنوازشریف کی دلی اور ذہنی وابستگی صرف اور صرف پاکستان کے لئے ہے ۔ انہوں نے کہاکہ گمراہ کن اور انتشار پھیلانے کی سیاست کرنے والے ہر صورت ناکام ہوں گے جنہوں نے ہمیشہ شرافت اور دیانت کی سیاست کو اپنا شعار بنایاہے ۔انہو ں نے پارٹی کارکنوں سے کہاکہ وہ پوری تندہی کے ساتھ پارٹی کی انتخابی مہم میں حصہ لیں اور ثابت کریں کہ 11مئی 2013ء کو دیاگیا عوامی مینڈیٹ درست تھا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -