ملک میں آنے والی تبدیلی کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی،ولید اقبال

ملک میں آنے والی تبدیلی کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی،ولید اقبال

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی مرکزی پولیٹکل کمیٹی کے ممبر ولید اقبال نے کہا ہے کہ ملک میں آنے والی تبدیلی کو دنیا کی کوئی طاقت نہیں روک سکتی ، تحریک انصاف کی احتساب کے خلاف تحریک کو ناکام کہنے والے(ن) لیگ کے درباری احمقوں کی جنت میں رہتے ہیںیہ جتنا مرضی جھوٹ بول لیں مگر قوم کو گمراہ نہیں کر سکتے ، تحریک انصاف پنامہ لیکس پربلا تفریق شفاف انکوائری چاہتی ہے مگراس کی شروعات وزیراعظم اوران کے خاندان سے ہونی چاہیے۔گزشتہ روزاپنے دفتر میں تحریک انصاف کے مختلف وفودسے گفتگو کرتے ہوئے ولید اقبال نے کہا کہ (ن)لیگ اشتہار لیگ بن چکی ہے یہ صرف اشتہارات کے ذریعے اپنی کمپنی کی مشہوری کر رہے ہیں عملی طور پر ان کی کارکردگی صفر ہے اوریہ عام انتخابات میں عوام سے کئے گئے وعدوں کو پورا کر نے میں مکمل طور پر ناکام ہے ان کے 3سالہ دور حکومت میں بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی کی بجائے اضافہ ہوا ہے اورجرائم کی شرح میں بھی خطرناک حد تک اضافہ ہوچکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ (ن) لیگ عوام کے لیے ڈینگی سے زیادہ خطرناک ہوچکی ہے یہ کینسر کا علاج ڈسپرین سے کر رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -