تمام مدارس میں نئے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ پروگرامات کروائے جائیں گے،عبید الرحمان

تمام مدارس میں نئے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ پروگرامات کروائے جائیں ...

  

لاہور(خبر نگار)منتظم اعلیٰ جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان مولاناعبید الرحمان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کے چار وں صوبوں سمیت آزاد کشمیر کے تمام مدارس میں نئے آنے والے طلبہ کے اعزاز میں استقبالیہ پروگرامات کروائے جائیں گے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعہ اور امن کے گہوارہ ہے ۔ ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ دینی مدارس کے طلبہ علاقائی ،گروہی ،لسانی ، فرقہ بندی اور مسلکی تعصبات سے با لا تر رہتے ہوئے ان قلعوں کی حفاظت کریں۔ دینی مدارس کے طلبہ امن کے ضامن اور رکھوالے ہیں ،دہشتگردی کے نام پر آج انہی طلبہ اور مدارس کو بدنام کیا جا رہا ہے انہی حالات میں دینی مدارس کے طلبہ جمعیت طلبہ عربیہ کے دست وبازو بنیں۔

، انہوں نے مزید کہا کہ جمعیت طلبہ عربیہ ہمیشہ سے مدارس کے حقوق کی جنگ لڑ تی رہی ہے ان حالات میں ملک بھر کے مدارس میں استقبالیہ دینا مدارس کی ترقی کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -