مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مذمتی اجلاس

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر مذمتی اجلاس

  

لاہور(خبرنگار) پنجاب یونیورسٹی سنٹر فار ساوٗتھ ایشین سٹڈیز کے زیر اہتمام مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف شعبے میں مذمتی اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں شعبہ کی ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید اور دیگر فیکلٹی ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں نہتے اور بے گناہ کشمیریوں کے قتل اور ان پر مظالم کے حالیہ واقعات پر شدید تشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس میں بھارتی فوج کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں کی خاموشی کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ اجلاس میں مظلوم کشمیر یوں کی سیاسی، اخلاقی اور تعلیمی محاذوں پر بھرپور مدد کرنے کا عہد بھی کیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -