مقدمات میں قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پرپراسکیوشن کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل فوڈ کو مراسلہ ارسال

مقدمات میں قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پرپراسکیوشن کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل ...

  

لاہور(نامہ نگار)محکمہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیم کی طرف سے مقدمات دیر سے درج کرنے اور چالان میں قانونی تقاضے پورے نہ کرنے پر پراسکیوشن کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل فوڈ کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔ یہ مراسلہ ڈسٹرکٹ پبلیک پراسکیوٹراظہر حسین ملک نے بھجوایا جس میں لکھا کہ چھاپہ مارنے کے بعد فوری پرچہ دینا لازمی ہے ،مقدمہ درج کیاجاتا ہے لیکن تاخیر سے درج ہوتاہے ،قانونی طور پرمقدمہ تاخیرسے نہیں درج کرنا چاہیے ،اس سے ملزمان کو فائدہ ہو سکتا ہے لیکن فوڈ کی ٹیم کے ممبران تاخیر سے مقدمہ درج کررہی ہے۔

اور مقدمہ درج کرتے ہوئے اور استغاثہ بھجواتے وقت قانونی تقاضے پورے نہیں کئے جاتے،لہذا فوڈ کے جو بھی مقدمے درج کرے۔

،اسے حکم دیا جائے وقوعہ کے فوری بعد مقدمہ درج کیا جائے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -