حکم امتناعی
لاہور(نامہ نگار)ٹریڈ مارک ٹربیونل کے جج خالد نواز نے نیشنل فوڈ لمیٹیڈ کے دعوے پر شینل انڈسٹریز ملتان روڈ کے خلاف حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے اسے نیشنل فوڈ کا ٹریڈمارک استعمال کرنے سے روک دیاہے۔ٹریڈ مارک ٹربیونل کے جج خالد نوازکی عدالت مین نیشنل فوڈ لمیٹیڈ کی طرف سے شینل فوڈ ملتان روڈ کے خلاف دعویٰ دائر کیا ۔
جس میں عدالت کو بتایا گیا کہ السید فوڈ ملتان روڈ شینل فوڈ کے نام سے پروڈیکٹ فروخت کررہی ہے اس کا مونی گرام نینشل فوڈ کی طرح ہے جس سے ان کی کمپنی کو نقصان پہنچ رہا ہے لوگ نیشنل فوڈ سمجھ کر اسے خرید رہے ،عدالت سے استدعا ہے کہ السید شینل فوڈ ملتان روڈ کو مونو گرام استعمال کرنے سے روکا جائے اس پر عدالت نے حکم امتناعی جاری کرتے ہوئے السید شینل فوڈ ملتان روڈ کے مالک کو6 اکتوبر کو جواب کے لئے طلب کرلیاہے۔