پالی کیلے ٹیسٹ میں سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 117 پر ڈھیر
پالی کیلے( آن لائن ) پالی کیلے میں سری لنکا کی ٹیم آسٹریلیا کیخلاف پہلی اننگز میں 117 پر ڈھیر ہوگئی ، سری لنکا کے چھ کھلاڑی دہرے ہندسے میں داخل نہ ہوسکے ، دھننجیا ڈی سلوا 24 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے ، کوشال پریرا نے 20 ، سنداکن نے 19 ، چندی مل اور میتھیوز نے 15،15 رنز پر ہمت ہار دی ، آسٹریلیاکی جانب سے ہیزل ووڈ اور لیون نے تین تین ، سٹارک اور اوکیفی نے دو دو کھلاڑیوں کو میدان بدر کیا۔