پی ایس ایف ستمبر میں 2 خواتین کھلاڑیوں کو کوریا میں تربیت کیلئے بھیجے گی

پی ایس ایف ستمبر میں 2 خواتین کھلاڑیوں کو کوریا میں تربیت کیلئے بھیجے گی

  

اسلام آباد( آن لائن ) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن رواں سال ستمبر میں 2 خواتین کھلاڑیوں کو کوریا میں تربیت کیلئے بھیجے گی جبکہ ان کے ہمراہ کوچ وہاں پر لیول ون کوچ میں حصہ لیں گے۔ پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے سیکرٹری سید اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی 2 خواتین کھلاڑی فضہ ریاض اور رومنہ لیاقت 40 دن تک کوریا میں تربیت حاصل کرینگی جبکہ سردار نزاکت کوچ بھی ان کے ہمراہ جائیں گے وہ وہاں پر لیول ون کوچنگ کورس میں شرکت کرینگے ان تینوں کھلاڑیوں کے اخراجات کورین سائیکلنگ فیڈریشن برداشت کرے گی ۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -