ویسٹ انڈیز اور بھارت کادوسرا میچ 30جولائی سے شروع ہوگا

ویسٹ انڈیز اور بھارت کادوسرا میچ 30جولائی سے شروع ہوگا

  

کنگسٹن (این این آئی)ویسٹ انڈیز اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے مابین چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 30 جولائی سے کنگسٹن میں شروع ہوگا۔ بھارتی ٹیم کو میزبان ٹیم کے خلاف چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔ بھارتی ٹیم نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ میں ویسٹ اندیز ٹیم کو ایک اننگز اور 92 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کررکھی ہے۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا کرکٹ ٹیسٹ میچ 30جولائی سے 3 اگست تک کنگسٹن میں کھیلا جائیگا، تیسرا میچ 9 اگست سے 13 اگست تک گروس ایسلٹ میں کھیلا جا ئیگا جبکہ چوتھا اور آخری کرکٹ ٹیسٹ میچ 18 اگست سے 22 اگست تک ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جائیگا۔