ممنوعہ ادویات کااستعمال،روس کے 7 ٹاپ تیراک ریو اولمپکس سے باہر

ممنوعہ ادویات کااستعمال،روس کے 7 ٹاپ تیراک ریو اولمپکس سے باہر

  

ریوڈی جنیرو( آن لائن )روس کے 7 ٹاپ سوئمرز ریو اولمپکس سے باہر ہوگئے۔ روسی اولمپک کمیٹی کے سربراہ الیگزینڈر زوکو کے مطابق روس کی اولمپک ٹیم میں تقریباً آٹھ ایتھلیٹس ایسے ہیں جن کا ڈوپنگ اسکینڈلز سے تعلق رہا ہے۔ڈوپنگ اسکینڈل پر روس کو ایک اور جھٹکا۔7 ٹاپ سوئمرز ہوگئے ریو اولمپکس سے باہر ہوگئے ہیں۔ ورلڈ سوئمنگ باڈی فینا کے مطابق اس سال ریو اولمپکس میں روس کے 7 ٹاپ سوئمرز حصہ نہیں لے سکیں گے۔ان تمام سوئمرز کا ڈوپنگ سے کسی نہ کسی طرح تعلق رہا ہے۔آئی او سی کی پابندی کے بعد روس نے بھی ڈوپنگ اسکینڈلز کا اعتراف کرلیا ہے۔روسی اولمپک کمیٹی کے سربراہ الیگزینڈر زوکو کے مطابق روس کی اولمپک ٹیم میں تقریباً 8ایتھلیٹس ایسے ہیں جن کا ڈوپنگ اسکینڈلز سے تعلق رہا ہے.روسی ایتھلیٹس پر الزام ہے کہ انھوں نے ریاست کی مدد سے ونٹر اولمپکس2014 دو ہزار چودہ میں ممنوعہ ادویات کا استعمال کیا تاہم آئی او سی نے روس پر مکمل پابندی عائد کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ جو ایتھلیٹس ڈوپنگ میں ملوث ہیں صرف انھی پر پابندی لگائی جائے گی۔

مزید :

کھیل اور کھلاڑی -