ایشین بیچ گیمز 23 ستمبر سے ویتنام میں شروع ہونگے، پاکستان گیمز میں شرکت کریگا
ہنوئی( آن لائن ) رواں سال ایشین بیچ گیمز 23 ستمبر سے ویتنام میں شروع ہونگے پاکستان ایشین بیچ گیمز میں شرکت کریگا، میگا گیمز 23 ستمبر سے شروع ہوکر 3 اکتوبر کو اختتام پذیر ہونگے۔ دو ہفتوں تک جاری رہنے والے گیمز میں 45 ایشیائی ممالک سے 5 ہزار کے قریب ایتھلیٹس کی شرکت متوقع ہے اور ایتھلیٹس 12 مختلف کھیلوں کے مقابلوں میں طلائی تمغوں کے حصول کیلئے اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائینگے ۔
گیمز کے حوالے سے شریک ممالک کے چیف ڈی مشنز کا اجلاس بھی گزشتہ ہفتے منعقد ہوا تھا ۔