کاٹن کی فصل پاکستان کی زراعت میں ریڑی کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے‘ احسن اقبال

کاٹن کی فصل پاکستان کی زراعت میں ریڑی کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے‘ احسن اقبال

  

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیربرائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ کاٹن کی فصل پاکستان کی زراعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، کاٹن کی فصل کو بنز کرنے کیلئے ریسرچ پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے اور کاٹن کی بہتر ورائٹی کے بغیر اسے شعبے میں ترقی نہیں کی جاسکتی، گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی کی زیر صدارت کاٹن کی فصل کو بہتر بنانے کے سلسلے میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں قومی و صوبائی عہدیدار سمیت تمام ٹیک ہولڈرز نے شرکت کی، جبکہ اجلاس میں مشتقبل میں کاٹن کی فصل کو بہتر کرنے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا، اس موقع پر وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا کہ کاٹن کی فصل پاکستان کی زراعت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، کاٹن کی فصل کو بہتر کرنے کیلئے ریسرچ پر خاص توجہ دینے کی ضرورت ہے، کاٹن بہتر ورائٹی کے بغیر اس شعبے میں ترقی کرنا ناممکن ہے، انہوں نے کہا کہ کاٹن کی پیداوار کے اہداف کو اس سال حاصل کرنا ہوگا، شارٹ ٹرم اور لانگ ٹرم پلان بنانے کی ضرورت ہے، انہوں نے مزید کہا کہ کاٹن کے بحران کو دور کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پورے ایکو سسٹم کو بہتر کیا جائے۔

مزید :

علاقائی -