ہنگو ،کوئلے کی کان میں حادثہ، 1 مزدور جاں بحق

ہنگو ،کوئلے کی کان میں حادثہ، 1 مزدور جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ھنگو (بیورورپورٹ)لوئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ ڈولی میں کوئلے کا کان گھیرنے سے ایک مزدور جانبحق ایک زخمی،اس سلسلے میں پولیٹیکل انتظامیہ نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ آج منگل کے روز لو ئر اورکزئی ایجنسی کے علاقہ ڈولی میں الشیراز کول مائن کمپنی کے کوئلے کے کان میں مزدور وال روف بنا رہے تھے کہ اچانک کوئلے کی کان گھیر گئی جسکے نتیجے میں خیراللہ ولد عبدلمنان سکنہ شانگلہ سوات موقع پر جانبحق جبکہ عبدالسلام ولد محمد ندیم سکنہ سوات شانگلہ زخمی ہو گئے واقعے کے بعد زخمی کو کوہاٹ ہسپتال منتقل کیاگیا جبکہ جانبحق کو اپنے ابائی گاوں شانگلہ روانہ کیا گیا

مزید :

علاقائی -