چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد سڑکیں بلاک،ٹریفک کا نظام درہم برہم

چین میں لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد سڑکیں بلاک،ٹریفک کا نظام درہم برہم

  

بیجنگ(این این آئی)چین میں شدید بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد سڑکیں بلاک ہوگئیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق صوبے سچوان میں لینڈ سلائیڈنگ سے متعدد سڑکیں بلاک ہوگئیں جس کی باعث ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا۔سچوان تبت ہائی وے پر گاڑیوں کی طویل قطار نے مسافروں کو بے حال کردیا۔تین دن میں51 کلومیٹر حصے پر ایک سے زیادہ مقامات میں مٹی کے تودے گرے۔ریسکیو ذرائع نے ڈرائیوروں کو ہائی وے کے مشرقی کنارے پر اضافی احتیاط لینے کی ہدایت کی ہے جبکہ پولیس ٹریفک کنٹرول چوکیوں پر خراب سیکشن کے قریب کام کر رہے ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -