زیکا وائرس کی وجہ سے چھوٹے سر کے بچے کی پیدائش، یورپ میں پہلا کیس سامنے آگیا

زیکا وائرس کی وجہ سے چھوٹے سر کے بچے کی پیدائش، یورپ میں پہلا کیس سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


میڈرڈ(این این آئی)اسپین میں زیکا وائرس سے متاثرہ ایک خاتون نے کم حجم کے سر کے حامل ایک بچے کو جنم دیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یورپ میں اس نوعیت کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ اس خاتون کا نام ظاہر نہیں کیا گیا ہے، تاہم بتایا گیا ہے کہ یہ اس خاتون نے بیرون ملک سفر کیا تھا۔ ہسپتال ذرائع کے مطابق یہ خاتون لاطینی امریکا میں اس وائرس سے متاثر ہوئیں۔
پیدا ہونے والے بچے کی جنس بھی نہیں بتائی گئی ہے۔ ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خاتون کی صحت ٹھیک ہے، تاہم یہ بچے پیدائشی طور پر سر کے چھوٹے حجم کا شکار ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ زیکا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ملک برازیل ہے، جب کہ یہ وائرس دیگر ممالک میں بھی پہنچ رہا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -