مڈغاسکر میں آتش زدگی سے 38 افراد ہلاک،عمارت مکمل تباہ

مڈغاسکر میں آتش زدگی سے 38 افراد ہلاک،عمارت مکمل تباہ

  

مڈغاسکر (این این آئی)مڈغاسکر کے وسطی حصے میں آتش زدگی کے ایک واقعے میں ہلاک شدگان کی تعداد 38 ہو گئی ، جس میں 16 بچے بھی شامل ہیں۔آگ اتنی شدید تھی کہ اس سے پوری عمارت تباہ ہو گئی اور چھت بیٹھ گئی، یہ آتش زدگی حادثاتی طور پر پیش آئی، غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حکام نے بتایا کہ ہفتے کی رات ایک عمارت میں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور سوئے ہوئے افراد اس کی زد میں آگئے۔ پولیس کے مطابق یہ آتش زدگی حادثاتی طور پر پیش آئی۔ پولیس کا کہنا تھا کہ آگ اتنی شدید تھی کہ اس سے پوری عمارت تباہ ہو گئی اور چھت بیٹھ گئی۔

مزید :

عالمی منظر -