نیپال :کچی آبادیوں میں پولیس کارروائیوں کے خلاف ماؤ نوازوں کی ہڑتال، روزمرہ زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی

نیپال :کچی آبادیوں میں پولیس کارروائیوں کے خلاف ماؤ نوازوں کی ہڑتال، روزمرہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کھٹمنڈو(این این آئی)نیپال میں ایک ماؤ نواز گروپ کی طرف سے کچی آبادیوں میں پولیس کی کارروائیوں کے خلاف ہڑتال کی کال پر کئی علاقوں میں روزمرہ زندگی بری طرح مفلوج ہوگئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق ’یونائیٹڈ ماؤسٹ پارٹی‘ سے الگ ہو جانے والے ایک گروپ نے جنوبی نیپال کے ضلع سارلاہی میں واقع کچی آبادیوں میں پولیس کارروائی کے خلاف اس ہڑتال کی کال دی تھی۔ پولیس نے بتایا کہ آج دارالحکومت کھٹمنڈو میں اس ہڑتال پر عمل درآمد کرانے کی کوشش کرنے والے اسّی افراد کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ کئی مقامات پر لوٹ مار اور توڑ پھوڑ کی بھی اطلاعات ہیں۔

مزید :

عالمی منظر -