ناکام بغاوت کے بعد کریک ڈاؤن جاری، اگلا ہدف وزارت خارجہ اور ترکش ایئرلائنز ہیں،ترکی

ناکام بغاوت کے بعد کریک ڈاؤن جاری، اگلا ہدف وزارت خارجہ اور ترکش ایئرلائنز ...

  

انقرہ (این این آئی)ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد جلاوطن رہنما فتح اللہ گولن کے حامیوں کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن جاری ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر خارجہ میولت چاؤس آؤلو نے کہا کہ وہ اپنی وزارت کو بھی گولن کے حامیوں سے پاک کریں گے۔ ایک مقامی نشریاتی ادارے سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ اس کریک ڈاؤن کے تحت وہ وزارت خارجہ میں سفیروں تک کی سطح کے افسران کو معطل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک ترک سفیروں کو فی الحال نہیں ہٹایا جائے گا، تاہم ان ہی کی سطح کے وہ افسر، جو ترکی میں وزارت خارجہ میں موجود ہیں، ان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب ٹرکش ایئرلائنز نے بھی فتح اللہ گولن سے تعلق کے شبے میں 211 افراد کو برخواست کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مزید :

عالمی منظر -