انسباخ خود کش حملہ آورداعش کا جہادی تھا،جرمنی

انسباخ خود کش حملہ آورداعش کا جہادی تھا،جرمنی

  

برلن(این این آئی)جرمن صوبے باویریا کے وزیر داخلہ نے کہا ہے کہ انسباخ میں حملہ کرنے والے شامی مہاجر نے داعش کے سربراہ ابو بکر البغدادی کی بیعت کر رکھی تھی ۔میڈیارپورٹس کے مطابق باویریا کے وزیر داخلہ یوآخم ہیرمان نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اتوار کی شب انسباخ میں حملہ کرنے والے ستائیس سالہ شامی مہاجر کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے ایسی ویڈیو برآمد ہوئی ہیں، جن میں ’جہادی مواد‘ موجود ہے۔ہیرمان نے کہا کہ جس مقام پر اس غیر ملکی نے حملہ کیا تھا اور جہاں وہ رہتا تھا، وہاں متعدد موبائل فون سم کارڈز، دو موبائل فون اور ایک لیپ ٹاپ بھی ملا، جن کے تجزیے سے معلوم ہوا ہے کہ حملہ آور نے ابوبکر البغدادی سے وفاداری کا عہد کر رکھا تھا۔

مزید :

عالمی منظر -