انگولہ میں ڈائنو سار کا700سال پرانا ڈھانچہ نیلامی کیلئے پیش
انگولہ سٹی(این این آئی)فریقی ملک انگولہ سے ملنے والے7سوسال پرانے ڈائنو سار کے ڈھانچے کو نیلامی کے لئے پیش کردیا گیا ہے۔ماہرین کے مطابق یہ ڈھانچہ 24ہزار پاونڈ میں نیلام ہونے کا امکان ہے۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ ڈھانچہ3.6میٹر سے زائدلمبا ہے ،جسے اگلے ہفتے فلم’جراسک پارک‘کی 23ویں سالگرہ کے موقع پرفروخت کے لئے پیش کیا جائیگا۔واضح رہے اس نیلامی میں مختلف جگہوں سے ملنے والی ڈائنوسار کی باقیات بھی نیلامی کے لئے پیش کی جائیں گی۔