الیکشن کمیشن کے نومنتخب ممبران کی حلف برداری کی تقریب آج ہوگی
اسلام آباد(آئی این پی)الیکشن کمیشن کے نومنتخب ممبران کی حلف برداری کی تقریب (آج)بدھ کی صبح10بجے الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہوئی،چیف الیکشن کمشنرسردار رضا محمد چاروں ممبران سے حلف لیں گے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے نومنتخب ممبران کی حلف برداری کی تقریب (آج)بدھ کی صبح10بجے ہوگی،الیکشن کمیشن حکام کے مطابق حلف برداری کی تقریب الیکشن کمیشن سیکرٹریٹ میں ہوگی،چیف الیکشن کمشنر سردار رضا محمد نومنتخب ممبران سے حلف لیں گے اور حلف برداری کے بعد نومنتخب ممبران کو بریفنگ بھی دیں گے۔واضح رہے کہ پنجاب سے جسٹس(ر)الطاف ابراہیم قریشی،سندھ سے عبدالغفار سومرو،بلوچستان سے جسٹس(ر) شکیل بلوچ اور خیبرپختونخوا سے جسٹس(ر)ارشاد قیصر (خاتون) الیکشن کمیشن کی رکن بنائی گئی ہیں