علاج مزید مہنگا ، 70ہزار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ، وزیر اعظم نے نوٹس لے لیا
کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) غریب کا علاج مزید کہنا ہو گیا ، ملک بھر میں ستر ہزار ادویات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے ملک بھر میں 70ہزار ادویات کی قیمتوں میں 2.8فیصد اضافہ کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کنزیومر پرائس انڈیکس کے تحت شیڈول ادویا ت کی قیمتیں 1.43فیصد بڑھائی گئی ہیں جبکہ نان شیڈول ادویات کی قیمتوں میں 2اور کم قیمتوں والی ادویات میں 2.86 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ان میں مختلف امراض کیلئے استعمال ہونے والی ادویات شامل ہیں۔
اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے ادویا ت کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پرسخت برہمی کا اظہارکرتے ہوئے وزارت صحت سے رپورٹ طلب کرلی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم محمدنوازشریف نے ادویات کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کانوٹس لیتے ہوئے وزارت صحت اورمتعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کرلی