ہم تو کرتے ہیں سر تسلیم خم جو مزاج یار میں آئے

ہم تو کرتے ہیں سر تسلیم خم جو مزاج یار میں آئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(آئی این پی)وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے وزرات اعلیٰ کے منصب سے ہٹائے جانے پر کہا ہے کہ ’’ہم تو کرتے ہیں سر تسلیم خم جو مزاج یار میں آئے، ‘‘ پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی،وہ ہم قبول کریں گے۔وہ منگل کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی قیادت کا ہر حکم سر آنکھوں پر، پیپلزپارٹی میں کوئی اختلافات نہیں،تمام فیصلے مشاورت سے کیے جاتے ہیں،جو فیصلہ ہوگا سندھ کے مفاد میں ہوگا،ہم سب سندھ کی ترقی کیلئے کام کریں گے۔انہوں نے شعر پڑھا کہ’’ہم تو کرتے ہیں سر تسلیم خم جو مزاج یار میں آئے، ‘‘ پارٹی قیادت جو بھی فیصلہ کرے گی وہ ہم قبول کریں گے۔

مزید :

صفحہ اول -