کشمیر کے مسئلہ پر ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے کا وقت نہیں زرداری

کشمیر کے مسئلہ پر ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے کا وقت نہیں زرداری

  

 دبئی (صباح نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر پر ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے کا وقت نہیں، وقت آگیا کہ عالمی برادری ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانا بند کرے،ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے لیے نہیں ایک دوسرے کو دکھانے کے لیے ہوتے ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ مسئلہ کشمیر پر ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانے کا وقت نہیں، وقت آگیا کہ عالمی برادری ایک دوسرے پر انگلیاں اٹھانا بند کرے ہم سب کشمیر میں تناؤ کے ساتھ چل رہے ہیں۔ عالمی رہنما مل کر بیٹھیں اور سوچیں کے خطے کے سب سے پرانے مسئلے کو کیسے حل کیا جائے، ایٹمی ہتھیار استعمال کرنے کے لیے نہیں ایک دوسرے کو دکھانے کے لیے ہوتے ہیں، ایٹمی ہتھیاروں کا استعمال کوئی مذاق نہیں، انہیں استعمال نہیں کیا جاسکتا۔

مزید :

صفحہ اول -