لاہور سے میلان جانیوالی خاتون مسافرکے سامان سے پستول کی گولیاں برآمد

لاہور سے میلان جانیوالی خاتون مسافرکے سامان سے پستول کی گولیاں برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(وقائع نگار) لاہور سے میلان جانیوالی خاتون مسافرکے سامان سے پستول کی گولیاں برآمد ، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس نے اسے تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا۔ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق لاہور کی رہائشی خاتون بشریٰ کوثر پی آئی اے کی لاہور سے میلان جانے والی پرواز پی کے 733 کے ذریعے سفر کرنے کے لئے ایئر پورٹ پہنچی ۔اے ایس ایف اہلکاروں نے دوران تلاشی بشریٰ کو ثر کے سامان سے 38 بور پسٹل کی گولیاں برآمد کیں جس کے بعد خاتون کو تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔دوسری جانب ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق اے ایس ایف افسران نے خاتون مسافر بشریٰ کوثر کے خاوند شبیر حسین سمیت دیگر اہلخانہ کو ایئرپورٹ پر طلب کر لیا ہے تاکہ تحقیقات مکمل کی جا سکیں۔

مزید :

علاقائی -