کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے ،لیاقت بلوچ

کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانا اقوام متحدہ کی ذمہ داری ہے ،لیاقت بلوچ

  

لاہور(خبر نگار خصوصی)سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ کشمیریوں کو حق خود ارادیت دلانا اقوام متحدہ اور عالمی برادری کی اخلاقی اور قانونی ذمہ داری ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور پریس کلب میں پر ہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔پر یس کانفرنس میں ڈپٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر فرید احمد پراچہ ،محمد اصغر،اظہر اقبال حسن ،حافظ محمد ساجد انور امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد ،محمد انور خان نیازی ،عمیر خان اور عبدالعزیز عابد بھی موجود تھے ۔لیاقت بلوچ نے کہا کہ 70سال میں عالمی برادری کشمیری عوام سے کئے گئے اپنے وعدے پورے نہیں کرسکی جس کی وجہ سے نہ صرف لاکھوں کشمیریوں کو بھارتی فوج نے شہید کیا بلکہ خطے کے امن کو بھی تہہ و بالاکردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کا فرض ہے کہ وہ علاقائی امن کو یقینی بنانے اور کشمیری قوم کو بھارت کے ریاستی ظلم و جبر سے بچانے کیلئے فوری طور پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات کرے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جماعت اسلامی نے کشمیر پر قومی موقف کو مضبوط اور مستحکم بنیادوں پر استوار کرنے کیلئے 29جولائی کو اسلام آباد میںآل پارٹیز کانفرنس بلائی ہے جس میں تمام سیاسی و دینی جماعتوں کے قائدین شریک ہونگے تاکہ قومی ایکشن پلان اورپاک چین اقتصادی راہداری کی طرح یکساں قومی موقف اور لائحہ عمل اختیار کیا جاسکے۔

لیاقت بلوچ

مزید :

صفحہ آخر -