علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر خاتون سے پستول کی گولیاں برآمد

علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر خاتون سے پستول کی گولیاں برآمد

  

لاہور (سپیشل رپورٹر) علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر خاتون مسافر کے سامان سے 38 بور پستول کی گولیاں برآمد، ائرپورٹ سکیورٹی فورس کے اہلکاروں نے خاتون کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کردی۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی رہائشی بشریٰ کوثر نامی خاتون میلان جانے کے لئے پرواز نمبر 733 میں سوار ہونے سے قبل جب ائرپورٹ کے چیکنگ ہال میں اپنے سامان کو چیک کروا رہی تھی کہ اس دوران اُس کے سامان سے 38 بور پستول کی گولیاں برآمد ہو گئیں۔ امیگریشن کے عملہ نے مسافر خاتون سے پوچھ گچھ کے لئے اے ایس ایف کے اہلکاروں کے حوالے کردیا جنہوں نے بشریٰ کوثر کے خاوند شبیر حسین اور اُن کے اہل خانہ کو طلب کرلیا۔ خاتون مسافر نے ائرپورٹ سکیورٹی فورس کے عملہ کو یقین دلانا چاہا کہ وہ سامان سے برآمد ہونے والی گولیوں کے بارے میں کچھ نہیں جانتی جبکہ اُس کا خاوند بھی گولیوں کے حوالے سے کچھ بتانے سے قاصر رہا۔ ائرپورٹ سکیورٹی فورس نے کئی گھنٹے تفتیش کے بعد گولیوں کو اپنے قبضہ میں لے کر خاتون کو چھوڑدیا۔

گولیاں برآمد

مزید :

صفحہ آخر -