بھارتی فلموں کی نمائش کیخلاف دائردرخواست کے قابل سماعت ہونے کے معاملہ پر مزید دلائل طلب

بھارتی فلموں کی نمائش کیخلاف دائردرخواست کے قابل سماعت ہونے کے معاملہ پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگار خصوصی )لاہور ہائیکورٹ نے اداکار افتخار ٹھاکرکی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کے خاتمے تک پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش کے خلاف دائردرخواست کے قابل سماعت ہونے کے معاملہ پر ان کے وکیل سے مزید دلائل طلب کر لئے ہیں، درخواست گزار کے وکیل اشتیاق چودھری نے موقف اختیار کیا ہے کہ بھارت کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم کر رہا ہے جبکہ پاکستان کے سینماؤں میں بھارتی فلموں کے نمائش دھڑا دھڑ جاری ہے، کشمیر میں بھارتی مظالم رکنے تک پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کی جائے، عدالت نے مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی کرتے ہوئے درخواست گزار کے وکیل کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر بھارتی فلموں کی پاکستان میں نمائش کی اجازت کا نوٹیفکیشن پیش کیا جائے اور اس بابت دلائل دیئے جائیں کہ ہائی کورٹ کو اس معاملے میں مداخلت کا اختیار حاصل ہے اور یہ کہ زیر نظر درخواست قابل سماعت ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -