حکومت خصوصی افراد کے اداروں کی معاونت کیلئے آگے بڑھے،مجیب الرحمن شامی

حکومت خصوصی افراد کے اداروں کی معاونت کیلئے آگے بڑھے،مجیب الرحمن شامی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(خبرنگار) غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ کے زیر اہتمام سماجی شخصیت اور خصوصی افراد کیلئے اہم خدمات سرانجام دینے والے ڈاکٹر عبدالتواب مرحوم کی یاد میں تعزیتی ریفرنس کا انعقاد گذشتہ روز پنجاب یونیورسٹی کے سیمینار ہال میں منعقد ہوا ۔ تعزیتی ریفرنس کی صدارت ممتاز تجزیہ نگار اور روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی نے کی جبکہ وزیر برائے خصوصی تعلیم آصف سعید منہیس ، منو بھائی اور ڈاکٹر امجد ثاقب مہمان خصوصی تھے ۔ تعزیتی ریفرنس میں ڈاکٹر عبدالتواب مرحوم کی بالخصوص سپیشل افراد کیلئے کی جانے والی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ مجیب الرحمن شامی نے کہا کہ پاکستان میں 50لاکھ سے زیادہ خصوصی بچے ہیں جن کی تعلیم و تربیت کے حوالے سے ان کے والدین پریشان ہیں ۔ ایسے میں غزالی ایجوکیشن ٹرسٹ اور رائزنگ سن جیسے ادارے ان کی کفالت کا انتظام و اہتمام کر کے ذمہ داریوں کا احساس کر رہے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالتواب نے معاشرے کے خصوصی بچوں کو سینے سے لگا کر ہمیں خدمت کی راہ دکھائی ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت ایسے اداروں کی معاونت کے لئے آگے بڑھے اور سکولوں اور پبلک مقامات میں بھی خصوصی افراد کے لئے راہداریاں اور گزر گاہیں بنائی جائیں ۔

مزید :

صفحہ آخر -