امریکی کی جھنڈا ڈنڈے پر الٹا لگانے سے قسمت کھل گئی، 55 لاکھ روپے ’انعام‘ مل گیا

امریکی کی جھنڈا ڈنڈے پر الٹا لگانے سے قسمت کھل گئی، 55 لاکھ روپے ’انعام‘ مل ...
امریکی کی جھنڈا ڈنڈے پر الٹا لگانے سے قسمت کھل گئی، 55 لاکھ روپے ’انعام‘ مل گیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی شخص کو احتجاجاًامریکہ کا جھنڈا الٹا لہرا کر اس کی توہین کرنے کے جرم میں گرفتار کرنا حکام کو بہت مہنگا پڑ گیا ہے کیونکہ اس شخص کے سماجی حقوق غصب کرنے پر 55ہزار ڈالر(تقریباً 55لاکھ روپے) ہرجانہ ادا کرنا پڑے گا۔ ویب سائٹ worldwideweirdnews کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست پنسلوانیا میں 39 سالہ جوشوا بروبکر (Joshuaa Brubaker)نے کچھ عرصہ قبل ایک پائپ لائن منصوبے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے امریکی جھنڈا الٹا لہرا دیا تھااور اس پر اے آئی ایم (امریکن انڈین موومنٹ) کے الفاظ تحریر کر دیئے تھے۔ پائپ لائن جس علاقے سے گزاری جا رہی تھی جوشوا کو اس پر اعتراض تھا۔رپورٹ کے مطابق ٹاؤن انتظامیہ نے جھنڈا الٹا لہرانے اوراس پر مذکورہ الفاظ تحریر کرنے کے جرم میں گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا گیا تاہم عدالت نے ٹا?ن انتظامیہ کی طرف سے جھنڈے کی توہین کا الزام مسترد کرتے ہوئے جوشوا کو رہا کر دیا۔ رپورٹ کے مطابق رہائی ملنے کے بعد جوشوا نے انتظامیہ کے خلاف اپنے سماجی حقوق غصب کرنے کا مقدمہ دائر کر دیا جس پر عدالت نے انتظامیہ کو 55ہزار ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس فیصلے کے بعد ٹاؤن انتظامیہ نے توبہ کرتے ہوئے پولیس کو جھنڈا الٹا لہرائے جانے کے واقعات کو نظرانداز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -