حکومت نے مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے حکمت عملی بنا لی

حکومت نے مسئلہ کشمیرکو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے حکمت عملی بنا لی

  

 اسلام آباد(آن لائن)حکومت پاکستان نے معصوم کشمیریوں پر بھارتی مظالم کو روکنے اور مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے حکمت عملی بنالی ،یکم اگست کو پاکستانی سفیروں کی کانفرنس طلب کر لی گئی ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز،طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ اعزاز چوہدری مسئلہ کشمیر پر تفصیلی بریفنگ دیں ۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے یکم اگست سے پاکستانی سفیروں کی کانفرنس اسلام آباد میں بلالی ہے، کانفرنس میں امریکا ،برطانیہ ،روس ،فرانس اور چین میں تعینات پاکستانی سفیر بھی شریک ہوں گے،کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور کشمیر میں بھارتی مداخلت اور بلوچستان میں بھارتی خفیہ ایجنسی’’را‘‘ کے گرفتار ایجنٹ جیسے معاملات کو عالمی سطح پر اٹھانے کے لیے اہم فیصلے کیے جائیں گے جبکہ وزیر اعظم نواز شریف پاکستانی سفیروں کو عالمی برادی کے سامنے تمام معاملات اٹھانے کے لیے خصوصی ٹاسک دیئے جائیں گے۔یکم اگست سے شروع ہونے والی کانفرنس میں وزیر اعظم نواز شریف ،مشیر خارجہ سرتاج عزیز،معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ کانفرنس سے خطاب بھی کریں گے۔

مزید :

راولپنڈی صفحہ اول -