حکومت ملکی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے‘ شیر علی گورچانی

حکومت ملکی ترقی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے‘ شیر علی گورچانی

  

جام پور(نمائندہ خصوصی)ڈپٹی سپیکرپنجاب اسمبلی سردارشیرعلی خان گورچانی نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کی تشکیل میں حکومت اور اپوزیشن کے متفقہ ناموں پر فیصلہ ہوچکاہے اور تمام صوبوں سے الیکشن کمیشن کے ارکان نامزدکردیے گئے ہیں عمران خان شروع دن سے ہی ہرمعاملے میں روڑے اٹکا(بقیہ نمبر9صفحہ12پر )

کرپاکستان کوترقی کے مراحل طئے کرنے سے رکاوٹ بننے کی ناکام کوشش کرتے ہیں اور اب بھی وہ خواہ مخواہ واویلاکررہے ہیں میونسپل کمیٹی جام پورکے کونسلر حاجی محمداکرم قریشی کے علاوہ ملک اعجازاحمدراں ایڈووکیٹ، حاجی محمدجمیل قریشی کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر مبارک باددینے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگوکررہے تھے انھوں نے کہاکہ حکومت میاں محمدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان کے استحکام ،ترقی اورخوشحالی کے لئے اپنے تمام تروسائل کو بروئے کارلارہی ہے الیکشن کمیشن کی تشکیل کے بعد توقع ہے کہ بلدیاتی اداروں کی تکمیل کاسلسلہ بھی شروع ہوجائے گا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -