قندیل کو اکیلے قتل کیا،کزن شامل نہیں تھا،ملزم وسیم اپنے بیان سے مخرف

قندیل کو اکیلے قتل کیا،کزن شامل نہیں تھا،ملزم وسیم اپنے بیان سے مخرف

  

ملتان(کرائم رپورٹر) قندیل بلوچ قتل کیس مظفر آباد پولیس کی نا اہلی کے باعث کمزور پڑ گیا ہے،جیسا کہ اس سے قبل بھی بیان کیا گیا ہے کہ قندیل بلوچ کے قتل کا کوئی عینی شاہد نہیں ہے ،جس کے باعث قاتل کے اعترافی بیان پر ہی اکتفا کیا جاسکتا ہے،جبکہ دوسری جانب پولیس ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وسیم نے گزشتہ روز اپنا بیان بدل دیا ہیاپنے بیان سے منحرف ہوتے ہوئے اس کا کہنا ہے کہ اس (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

نے اکیلے قندیل کا قتل کیا ہے جبکہ اس کا کزن اس میں شامل نہیں تھا،واضح رہے کہ لاہور میں کیے گئے پولی گرافک ٹیسٹ کے دوران وسیم کاکہنا تھا کہ اس نے حق نواز اور عباس کے ساتھ مل کر قندیل بلوچ کو قتل کیا ۔قانون میں پولی گرافک ٹیسٹ کی اتنی اہمیت نہیں ہے قانون میں ٹھوس شواہد اور گواہان کی اہمیت ہے اس کے پیش نظر اس کیس میں کوئی گواہ نہ ہونا اور ملزم وسیم کا بار بار بیان تبدیل کرنا اسے کمزور کر رہا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -