ملکی دفاع میں سپیشل سروسز گروپ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے ، سیکرٹری دفاع
نوشہرہ (بیورو رپورٹ) سیکرٹری دفاع لفٹنٹ جنرل ریٹائرڈ عالم خٹک نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور ان کی ٹیم کی قیادت میں اپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کی قربانیوں سے قبائل اور خیبرپختونخوا سمیت پورے ملک میں بڑی حدتک امن قائم ہوچکا ہے۔ ملکی دفا ع میں سپیشل سروسز گروپ کا کردار انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ دہشت گردی کو جڑ سے ختم کر نے تک اپریشن ضرب عضب جاری رہے گا۔ پاک فوج اور حکومت مل کر خطے میں قیام امن کے لیے کوشاں ہیں۔عوا م کی ترقی اور خوشحالی بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارا نصب العین ہے چراٹ کینٹ میں کیڈٹ کالج پرکام شروع ہوچکا ہے بیس بستروں پر مشتمل کینٹ جنرل ہسپتال کاسنگ بنیاد رکھ دیا ہے اور بہت جلد ملٹری کالج بھی قائم ہوگا۔ جبکہ ایف جی ڈگری کالج نوشہرہ پہلے ہی تعمیر ہوچکا ہے۔ وہ کیڈ ٹ کالج چراٹ میں کینٹ جنرل ہسپتال چراٹ کی سنگ بنیاد کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کررہے تھے ۔ اس موقع پر جنرل افیسر کمانڈنگ میجر جنرل ایس ایس جی طاہر مسعود بھٹہ ڈائریکٹر ملٹری لینڈ اینڈ کنٹونمنٹس خورشید علی، ایگزیکٹو آفیسر چراٹ کینٹ ڈاکٹر رضا شاہ نے خطاب کیا۔ جبکہ اس موقع پر سابق ضلع ناظم داود خان خٹک ،سابق چیرمین ضلع کونسل اسحاق خٹک ،عالمزیب خٹک ایڈوکیٹ، اصغر خٹک سیٹھ علی حسن ، طارق محمود ایڈوکیٹ کے علاوہ عمائدین علاقے کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس سے قبل ڈائریکٹر ملٹری لینڈ کنٹونمنٹ خورشید علی اور کینٹ ایگزیکٹو افیسر ڈاکٹر رضا شاہ نے سیکرٹری دفاع کوکینٹ جنرل ہسپتال کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔ اور ان کوبتایا کہ یہ ہسپتال بیس بستروں پر مشتمل ہوگا۔ جس پر چار کروڑ ستر لاکھ روپے لاگت ائے گی مذکورہ ہسپتال میں گائنی وراڈ میڈیکل وارڈ لیبر روم لیبارٹری شعبہ حادثات ویکسینشن مفت ادویات کی سہولت نہ صرف چراٹ چھاونی بلکہ ملحقہ دیہاتوں بشمول ڈاگ اسماعیل صالح خانہ چھپری بختی کوٹلی فراہم کی جائیں گے۔ سیکرٹری دفاع جنرل عالم خٹک نے تختی کی نقاب کشائی کی جس سے ہسپتال کی تعمیر کا اغاز کردیاگیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل عالم خٹک کہا کہ خٹک قبیلہ ملک بھر میں پر امن قوم ہے یہ واحد قوم ہے جس میں نہ تو دہشت گرد ہیں اورنہ ہی سہولت کار ہیں۔ خٹک قوم نے ہمیشہ ملک کی سرحدوں کی دفاع میں بھر پور کام کیا۔ اور ہر موڑ پر پاک فوج کی معاونت کی۔ فرنٹیر کور میں 45 فیصد جوانوں کا تعلق خٹک قبیلے سے ہے۔ اوریہی وجہ ہے کہ جب میں ائی جی ایف سی تھا۔ تو میں خٹک سکاؤٹس کی یونٹ قائم کی کیونکہ اس سے قبل تمام قوموں کی سکاوئٹس موجود تھی۔انھوں نے کہا کہ خٹک قوم کو چاہیے کہ وہ اپس میں اتحاد قائم کریں اور نئی نسل کو اعلی اورجدید علوم فراہم کریں۔تاکہ نئی نسل ملک کی تعمیر و ترقی میں بھر کردار ادا کرسکیں۔انھوں نے کہا کہ چراٹ میں ارمی پبلک سکول قائم کیا گیا۔ اب کیڈ ٹ کالج چراٹ جو اسی سال سے کام شروع کردے گا۔ بہت جلد ملٹری کالج چراٹ کا سنگ بنیاد رکھا جائے گا۔ ایف جی ڈگری کالج نوشہرہ کینٹ پہلی ہی قائم ہوچکا اور باقاعدہ ا سمیں کلاسز کااآاز ہوچکا ہے اب جدید کینٹ جنرل ہسپتال علاقے کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے میں کلیدی کردار اداکرے گا۔ انھوں نے کہا کہ چراٹ کو گیس اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی آئندہ کے پراجیکٹ ہیں۔ انھوں نے کہا کہ کوٹلی صالح خانہ چھپری اور دیگر دیہاتوں کوا س میگا پراجیکٹ میں شامل کیا جارہا ہے تاکہ یہاں کی لوکل آبادی اس سے مستفید ہو۔اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ ایس ایس جی نے عوام کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ کیڈ ٹ کالج چراٹ میں علاقے کے بچوں کوتعلیم کی جدید سہولیات انتہائی کم فیس پر فراہم کی جارہی ہے انھوں نے کہا کہ کیڈ ٹ کالج چراٹ میں ایچی سن اور دیگر اعلیٰ اداروں سے اچھی تعلیم اورجدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ انھوں نے کہا کہ شہدا کے بچوں کے لیے بالکل مفت تعلیم ہوگی جبکہ حاضر سروس جوانوں کے بچوں کے لیے آدھی فیس اور چراٹ کے لوگوں کو پچیس ہزارر وپے ماہور فیس ادا کرنی ہوگی۔انھوں نے کہا کہ ایس ایس جی چراٹ ملک کا عظیم سرمایہ ہے جو ملک کی جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اور ملک کے اندرونی خلفشار میں بھر پور کردار ادا کررہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ چراٹ کے پتھر سے پتھر سے ہمیں محبت ہے عوام ہمیں محبت دیں۔اس موقع پر خٹک قبیلے کی جانب سے جنرل عالم خٹک کا بہت شکریہ ادا کیا جنھوں نے علاقے کی ترقی میں بہت اہم کردار اداکیا۔