سکیورٹی خدشات، تعلیمی معاملاتجامعہ زکریا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کیلئے چیف انجینئر واپڈا کو درخواست
ملتان( سٹاف رپورٹر)بہاء الدین زکریایونیورسٹی ملتان ڈائریکٹر اسٹیٹ منیجمنٹ ڈاکٹر سعید اختر شیخ نے یونیورسٹی میں ہونے والی (بقیہ نمبر42صفحہ7پر )
6گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کو ختم کر نے کے لیے چیف انجینئر واپڈا کو مراسلہ جاری کر دیا ہے. تاکہ یونیورسٹی میں ہونے والے تعلیمی اور ریسرچ معاملات میں لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے مشکلات کا خاتمہ کیاجائے اور ہوسٹلز میں رہنے والے طالب علموں کو مسلسل بجلی فراہم کی جاسکے. مزید براں ریسرچ اور لیبارٹری میں 24 گھنٹے بجلی چاہیے رات کی لوڈشیڈنگ کی وجہ سے کسی بھی قسم کا سکیورٹی کا ناخوشگوار واقعہ رونما ہوسکتا ہے۔