میپکو انتظامیہ کا ناقص کارکردگی پر معطل کئے جانیوالے افسران ، ملازمین کو بحال کرنے سے انکار ، حکومتی اراکین اسمبلی کو بحالی کیلئے سیکرٹری پانی و بجلی سے رجوع کرنیکا مشورہ

میپکو انتظامیہ کا ناقص کارکردگی پر معطل کئے جانیوالے افسران ، ملازمین کو ...

  

ملتان( سٹاف رپورٹر) میپکو انتظامیہ نے ناقص کارکردگی پر معطل کئے جانے والے افسروں اور ملازمین کو بحال کرنے سے انکار(بقیہ نمبر44صفحہ7پر )

کر دیا ہے ‘حکومتی جماعت کے ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور پارٹی عہدیداروں سے کہا گیا ہے کہ ان افسروں اور اہلکاروں کے بحالی کے لئے سیکرٹری پانی و بجلی سے رجوع کریں جن کے احکامات پر یہ معطلیاں کی گئی ہیں‘ واضح رہے کہ میپکو کے چیف ایگزیکٹو نے ایس ای سمیت 17افسر معطل کئے ہیں ‘ گزشتہ روز بھی ان میں سے بیشتر افسر اپنے آفس آئے اور ڈیوٹی کی ‘انجینئر ایسوسی ایشن نے معطل افسروں کی بحالی کے لئے عدلیہ سمیت ہر فورم سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے ‘واضح رہے کہ معطل افسروں میں وہ افسر بھی شامل ہیں جن کی ریکوری سمیت کارکردگی بہتر رہی ہے۔

انکار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -