وارڈ نمبر4دنیا پور ،دوبارہ گنتی میں کونسلر رفیق شاہ 6ووٹوں کی برتری سے کامیاب
دنیا پور (نامہ نگار)وارڈنمبر4دنیا پور بلدیاتی الیکشن میں چارووٹوں کی برتری سے کامیاب ہونے والے کونسلر سید رفیق(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )
شاہ ایڈووکیٹ کے مد مقابل امیدوار فضل کریم ہاشمی کی الیکشن پٹیشن سماعت کے بعد الیکشن ٹریبونل ملتان نے اس حلقہ میں ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے احکامات صادر کئے جس کیلئے 26جولائی کی تاریخ مسترد کی گئی تھی گزشتہ روز مذکورہ وارڈ کے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کی گئی جس کے نتائج کے مطابق سید رفیق شاہ ایڈووکیٹ تین ووٹ مسترد ہونے کے بعد کل457ووٹ لیکر دوبارہ کامیاب ہوئے جبکہ فضل کریم عباسی کے پانچ ووٹ مسترد ہونے کے بعد ان کے کل 451ووٹ نکلے اس لحاظ سے وہ دوسرے نمبر پررہے ۔ ووٹوں کی دوبارہ گنتی کاعمل ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر (ر)لوکل کمشنر زاہد اقبال نگرانی میں مکمل کیاگیا جبکہ اس موقع پر ریٹرننگ آفیسر ٹی ایم او راؤ محمد علی ، فضل کریم ہاشمی کے کونسل حالد محمود خان اوراحسان احمد خان ، ایڈووکیٹ جبکہ سید محمد رفیق شاہ اور ان کے کونسلر میاں حسین بخش ، اشفاق صدربار اوراسلم شہزاد ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے دوبارہ کامیابی کے بعد کونسلر سیدمحمد رفیق شاہ ایڈووکیٹ اوران کے ساتھی وکلاء صدربارمیاں حسین بخش اشفاق، سابق صدر چوہدری ذوالفقار ، چوہدری اسلم شہزاد ودیگر نے کہاکہ دوبارہ گنتی میں بھی سید رفیق شاہ کی کامیابی حق وسچ کی فتح ہے۔