ایم این اے ثقلین بخاری کا دورہ چوک اعظم‘ شہری اوور بلنگ لوڈشیڈنگ کیخلاف پھٹ پڑے

ایم این اے ثقلین بخاری کا دورہ چوک اعظم‘ شہری اوور بلنگ لوڈشیڈنگ کیخلاف پھٹ ...

  

چوک اعظم(سپیشل رپورٹر)لیگی کونسلر ملک حاجی ریاض گرواں کی دعوت پر ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری نے چوک اعظم کا دورہ کیا اور لیگی کونسلر حاجی ریاض گرواں کے ڈیرہ پر (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

سیکڑوں کی تعداد میں لوگ جمع تھے جہاں پر ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری نے شہریوں سے ان کے مسائل دریافت کئے اور کہا کہ الیکشن کے دنوں میں جو عوام سے وعدے کئے تھے ان کی تکمیل کا وقت آگیا ہے زیادہ تر شہری واپڈا کے مسائل سے دوچار تھے جس پر ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری نے ایس ڈی او واپڈا ،اور دیگر واپڈا ملازمین کو طلب کر لیا اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ ۔اوور بلنگ کی شکایت پر واپڈا اہلکاروں کی سرزنش کی اور واپڈا اہلکاروں کو وارننگ دی کہ شہریوں کے واپڈا کے متعلقہ مسائل جلد حل کئے جائیں اور لوڈشیڈنگ شیڈول کے مطابق کی جائے زائد لوڈشیڈنگ پر واپڈا اہلکاروں کے خلاف کاروائی ہو گی ایم این اے سید ثقلین شاہ بخاری نے مزید کہا کہ شہر کی بارہ وارڈز میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھا دیں گے اس موقع پر معروف سماجی شخصیت ملک رب نواز ڈنہار ،سابق سٹی ناظم میاں غلام یاسین ،یاسین آزاد ،کونسلر و ممبر وزیراعلی ٹاسک فورس چوہدری خلیل احمد ارائیں ،غلام رسول اصغر ،شہزاد گرواں ،مقبول ہراج ،یونس ماؤں کے علاوہ مسلم لیگ ن کے دیگر کارکنان بھی موجود تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -