بہاولپور، ضلعی حکومت ، پاک آرمی کے اشتراک سے 2روزہ ڈیٹس اینڈ مینگو میلہ

بہاولپور، ضلعی حکومت ، پاک آرمی کے اشتراک سے 2روزہ ڈیٹس اینڈ مینگو میلہ

  

بہاولپور(بیورورپورٹ)ضلعی حکومت بہاولپور اور پاکستان آرمی کے باہمی اشتراک سے گلزار صادق کے سبزہ زار میں ڈیٹس اینڈ مینگو 2روزہ میلہ 2016ء کا انعقادہواجس کا افتتاح جنرل آفیسر کمانڈنگ پیلکن ڈویژن میجر جنرل امجد علی خان خٹک نے فیتہ کا ٹ کر کیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ (بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انور مہار ،اسسٹنٹ کمشنر بہاول پور سٹی راؤ تسلیم اختر، اسسٹنٹ کمشنر محمد طیب سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات موجودتھیں۔ جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل امجد علی خان خٹک نے کجھور وں اور آموں کے لگائے گئے سٹالزپر آموں اور کجھوروں کی مختلف اقسام کا معائنہ کیا ۔ ڈیٹس اینڈ مینگو کارنیول 2016ء کی افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن آفیسر ڈاکٹر احتشام انورمہار نے خطبہ استقبالیہ پیش کر تے ہوئے کہا کہ یہ نمائش مقامی پھلوں کی ثقافت کو اجاگر کر نے کیلئے سول و ملٹری ملازمین کی مشترکہ کاوش ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ آموں کی بر آمدات کے حوالے سے دنیا میں پاکستان کا نام پانچویں نمبر پر آتا ہے جبکہ کھجوروں میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے۔ انہوں نے کہا کہ آموں اور کھجوروں کے کاروبار میں ویلیو ایڈیشن کے ذریعہ درآمدات میں اضافہ کر کے زیادہ زرمبادلہ کما یا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں پاکستانی آم اپنے اعلیٰ ذائقہ کی وجہ سے بے پناہ اہمیت کے حامل ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ کھجور کے حوالے سے بھی پاکستان دنیا کو کھجور کی اعلیٰ اقسام فراہم کر رہا ہے۔ ڈی سی او نے اپنے خطاب کے دوران غالب اور آموں کے حوالے سے دلچسپ اورفکاہیہ ضرب المثل بھی سنائیں ۔ اس موقع پر ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت چوہدری تنویر احمد نے بتا یا کہ پاکستانی کھجور اور آم اپنی بناوٹ اور خوبصورتی سمیت ادویاتی نقطہ نظر سے بھی اہمیت کے حامل پھل تصور کئے جاتے ہیں ۔ انہوں نے بتایا کہ آم کی مجموعی طور پر پیداوار 17لاکھ ٹن ہے جس میں سے 67فیصدپیداوار صر ف اور صرف پنجا ب میں حاصل کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ جنوبی پنجا ب میں آموں کی 100سے زائد اقسام زیر کاشت ہیں ۔ جن میں لنگڑا ، چونسہ ، انور لٹور اور سندھڑی قابل ذکر ہیں ۔آم اور کھجور کی نمائش 2016ء میں شرکت کر نے والے اداروں اور شخصیات کو اعزازی اسناد سے نوازا گیا ۔ نمائش میں کھجور سٹالز میں حصہ لینے والے افراد میں پروفیسر ڈاکٹر محمد علیم ڈیٹ فارم بہاولپور ، چوہدری اکرم محمد امین ڈیٹ فارم بہاولپور، چوہدری کلیم ڈیٹ فارم وہاڑی شامل تھے۔اسی طرح آموں کے سٹالز میں میاں صفی اللہ اویسی فارم خانقاہ شریف، مصطفی نواز مینگو فارم یز مان ، اقبال گلاب مینگو فارم یزمان، میاں ایاز مینگو فارم احمد پور شر قیہ ، قاری نادر مینگو فارم احمد پور شرقیہ، غفار حیدر مینگو فارم احمد پور شرقیہ ، خواجہ عنصر عباس مینگو فارم احمد پور شرقیہ شامل تھے ۔ تقریب میں ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ آفیسرزراعت چوہدری تنویر احمد ، ڈائریکٹر مینگو ریسرچ انسٹیٹیو ٹ ملتان مشتاق علوی، عبدالغفار ہارٹیکلچر سٹ شجاع آباد ، ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توسیع بہاولپور ، عرفان چیمہ، ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت تو سیع رحیم یار خان محمد امتیاز ، اسسٹنٹ ہارٹیکلچر سٹ جھنگ ملک فیاض احمد ، اسسٹنٹ ہارٹی کلچر بہاوپور اظہر بشیر اور ڈائریکٹر ہارٹی کلچر سٹ فیصل آباد محمد اشتیاق کو ڈیٹس اینڈ مینگو کارنیول2016ء کے انعقاد میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرتعریفی اسناد دی گئیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -