میپکو صارفین کوسہولتوں کی فراہمی کیلئے کوئی کسراٹھانہیں رکھیں گے، راجن سلطان
ملتان(سٹاف رپورٹر)چےئرمین میپکو بورڈ آف ڈائریکٹرز راجن سلطان پیرزادہ نے کہا ہے کہ ڈسٹری بیوشن سسٹم کی استعدادکار میں اضافہ کے لئے مختلف اقدامات اٹھائے جارہے ہیں ۔ صارفین کو سہولیات کی فراہمی کے لئے کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کیاجائیگا۔ انہوں نے یہ بات میپکو ہیڈکوارٹر میں منعقدہ بورڈ کے113ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔اجلاس میں ملازمین کی فلاح (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )
وبہبود،ڈسٹری بیوشن سسٹم کی اپ گریڈیشن اور صارفین کی سہولیات کے لئے مختلف اقدامات و منصوبوں کی منظوری دی گئی ۔بورڈ نے13ہائی ٹینشن فیڈرزکی بائفرکیشن ، اپ گریڈیشن اورلوڈشفٹنگ کی منظوری دی ‘ان میں 11KVگارڈن ٹاؤن اور خیرپوربھٹہ فیڈرز ( انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈاسٹیشن ملتان )،11KVالعباس فیڈر (سہوکا گرڈاسٹیشن )، 11KVبھونگ فیڈر( صادق آباد گرڈاسٹیشن )، 11KVسٹیIIفیڈر ( جہانیاں گرڈاسٹیشن ) ، 11KVسٹی فیڈر (کچاکھوہ گرڈاسٹیشن )، 11KVفردوس فیڈر ( لڈن گرڈاسٹیشن )، 11KVخان پور بگاشیر فیڈر ( مظفرگڑھ گرڈاسٹیشن )، 11KVمحسن وال فیڈر ( میاں چنوں گرڈاسٹیشن )، 11KVقتال پور فیڈر (باٹی بنگلہ گرڈاسٹیشن )،11KVکوئٹہ روڈ فیڈر ( ڈی جی خان IIگرڈاسٹیشن )، 11KVدیوان صاحب فیڈر ( بوریوالہ گرڈاسٹیشن )، 11KVفرید فیڈر ( شیخ فاضل گرڈاسٹیشن )، 11KVاحمد یار اور لال شاہ فیڈرز ( قبولہ گرڈاسٹیشن ) اور 11KVفیڈر نمبر 5،6( کوٹ ادو گرڈاسٹیشن ) شامل ہیں ۔بورڈ نے50کے وی اے کے 300، 25کے وی اے کے 525ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز ، 750سنگل فیز میٹرز، 1500تھری فیز میٹرز، 30ڈبل ایکسل ٹرالی ،3ہزارہائی ٹیشن پولز، 6ہزار ایل ٹی سپن پولز ، میپکوکمپیوٹر سنٹرز کے لئے کمپیوٹر سٹیشنری کی خریداری، 20ہزار گیارہ کے وی سٹیل کراس آرمز، 90ہزار سٹیل پنز، 30ہزا رسٹے راڈز، ایک لاکھ20ہزار ڈی شیکل اسمبلی اور مختلف اقسام کے میٹریل کی خریداری کی منظوری دے دی جبکہ جی ایس او سرکل ملتان کے زیر انتظام 12گرڈاسٹیشنوں کی چار دیواریوں کی دوبارہ تعمیر و مرمت ، 132KVگرڈاسٹیشن کہروڑپکا میں ایکسین /آر او آفس کہروڑپکا کی تعمیر، نئی گاڑیوں کی خریداری، 132KVبہاولنگر IIگرڈاسٹیشن کی تعمیر کے لئے زمین کی خریداری کی منظوری دی گئی ۔بورڈ آف ڈائریکٹرز نے ڈپٹی منیجر سکیورٹی کی آسامی کے قیام، وزارت پانی وبجلی کی جانب سے یکم جولائی 2016 ء کو ڈسکوزکے ملازمین کو ملنے والے بونس ،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور وہاڑی، بہاولپور میں قائم ہونے والی نئی ٹرانسفارمرز ری کلیمیشن ورکشاپس میں ڈیلی ویجز پر نئی بھرتیاں کرنے اور ڈیلی ویجز ملازمین کو مستقل کرنے کی منظوری بھی دی ۔اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر فضل اللہ درانی، بورڈ ڈائریکٹرز خالد مسعود خان، خواجہ محمد اعظم، زاہد پرویز مڑل، میاں شاہد اقبال، ڈائریکٹرا یچ آر اینڈ ایڈمن میپکو محمد نعیم اللہ اور کمپنی سیکرٹری ساجد یعقوب انصاری نے شرکت کی ۔
رجن پور سلطان